7

بھارت میں چند ایک اداکاروں کی بدولت فلم فروخت ہوتی ہے، کرن جوہر نے بتا دیا

بھارت میں چند ایک اداکاروں کی بدولت فلم فروخت ہوتی ہے، کرن جوہر نے بتا دیا

بالی ووڈ کے معروف پروڈیوسر کرن جوہرکا ایک پروگرام میں گفتگو کے دوران کہنا ہے کہ بھارت میں صرف 6 ہی اداکار ہیں جن کی بدولت فلم فروخت ہوتی ہے.

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس اس وقت بنانے کیلئے سینکڑوں فلمیں موجود ہیں جن کے نام پر فلم فروخت ہوتی ہے. اگر کسی نئے اداکار کو لیا جائے تو نہ ہی بجٹ نکلتا ہے اور نہ ہی سوسیقی کے حقوق کی توقع کی جا سکتی ہے اس کے ساتھ ساتھ بیرون ملک میں فلم کے ریلیز ہونے کے آثار بھی کم ہو جاتے ہیں.

کرن جوہر نے گفتگو کے دوران یہ بھی کہا ہے کہ فلم میں وہی چند ایک اداکاروں کو بار بار ایک ہی رول میں دیکھنے کی بجائے کسی نئی شخصیت کو نئے روپ میں دیکھنا چاہیئے. یہی وجہ ہے کہ میں اپنی فلموں میں نئے ٹیلنٹ کو کاسٹ کرنے پر خصوصی توجہ دینے کو مناسب سمجھتا ہوں.

اپنا تبصرہ بھیجیں