6

روسی بہو اور بھارتی ساس کے درمیان جھگڑا، بہو نے دھرنا دے دیا

روسی بہو اور بھارتی ساس کے درمیان جھگڑا، بہو نے دھرنا دے دیا

روس سے آنے والی بہو کوبھارتی ساس نے گھر سے باہر نکال دیا، بہو نے ساس کے رویے کے خلاف دھرنا دینےکا فیصلہ کر لیا. 2011ء میں روسی خاتون نے بھارتی شہری سے شادی کی تھی. بھارت کے شہر آگرہ آنے والی خاتون فیمینکوو نے کہا ہے کہ اس کی ساس نے اسے گھر سے باہر نکال دیا ہے، رہنے کیلئے ہمارے پاس اور کوئی جگہ نہیں ہے لہٰذا میں اور میرا شوہر اپنی بیٹی کے ساتھ گھر کے دروازے پر ہی بیٹھیں گے. بہو کا مزید کہنا ہے کہ میری ساس مجھ پر تشدد بھی کرتی ہے اور اس نے روسی سفارتخانے میں شکایت بھی درج کروا دی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں