4

نوبال، وائڈ بال یا باؤنسر؟ ٹیسٹ کرکٹ میچ میں محمد عامر کی پہلی بال کا شدت سے انتظار

نوبال، وائڈ بال یا باؤنسر؟ ٹیسٹ کرکٹ میچ میں محمد عامر کی پہلی بال کا شدت سے انتظار

محمد عامر کی پہلی بال کے بارے میں لوگ بحث کرنے لگے، 5 سال بعد کرکٹ میں واپسی پر فاسٹ بولر محمد والی کی پہلی بال کس نوعیت کی ہو گی؟ لوگوں نے آپس میں شرطیں لگانا شروع کر دیں. محمد عامر کی میچ میں نو بال ہونے کے بعد 5 سال تک کرکٹ کھیلنے پر پابندی لگا دی گئی تھی، تاہم کرکٹ میں دوبارہ واپسی پرمحمد عامر نے پہلی بال وائڈ کروائی. ٹی ٹونٹی میچ میں ہی نہیں بلکہ 25 جون کو کھیلے جانے والے پہلے ون ڈے کرکٹ‌ میچ میں بھی آغاز وائڈ بال سے ہی کیا.

محمد عامر اب 5 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کھیلیں گے، سٹے بازوں نے شرطیں لگانی شروع کر دی ہیں کہ ٹیسٹ میں محمد عامر کی پہلی بال کیسی ہو گی؟ زیادہ تر کا کہنا ہے کہ ان کی پہلی بال وائڈ ہوگی جبکہ کچھ لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ نوبال ہو گی اورکچھ نے باؤنسر کا اشارہ دیا ہے. ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کا آغاز تو وائڈ‌بال سے ہوا اب انتظار اس بات ہے کہ محمد عامرٹیسٹ کرکٹ کا آغاز کس بال سے کرتے ہیں؟

اپنا تبصرہ بھیجیں