3

آخر وہ وقت آہی گیا جس کا سب کو انتظار تھا، ٹویوٹا نے زبردست گاڑی تیار کرنے کا اعلان کر دیا

آخر وہ وقت آہی گیا جس کا سب کو انتظار تھا، ٹویوٹا نے زبردست گاڑی تیار کرنے کا اعلان کر دیا

ٹویوٹا نے انوکھا کام کرنے کا فیصلہ کرلیا، ایک ایسی گاڑی ایجاد کرنے کا منصوبہ بنایا جسے جان کر ہرکوئی گاڑی خریدنے کی خواہش کرے گا. ٹویوٹا نے ایسی گاڑی کا ڈیزائن رجسٹرڈ کروایا ہے جس کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ وہ اڑنے والی گاڑی ہو گی. تفصیلات کے مطابق یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس گاڑی کو اس طریقے سے ڈیزائن کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی کہ اس کے پہیے اور پر نمایاں نظر آئیں گے اورگاڑی ہونے کے ساتھ ساتھ جہاز کا کام بھی کرے گی. جب چاہیں اس کے پر پھیلائے جا سکیں گے.

واضح رہے کہ اس سے پہلے گوگل کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ بھی ایسی ہی اڑنے والی گاڑی کے پراجیکٹ تیار کر رہے ہیں، جلد ہی دنیا میں اڑتی ہوئی گاڑیاں چلیں گی اور ہر کوئی اس گاڑی کے مزے لینے کی خواہش رکھے گا نیز اس کے علاوہ اور بھی بہت سی کپمنیوں نے فلائنگ کار ایجاد کرنے کا کام شروع کیا ہے تاہم چند ایک اڑںے والی گاڑی ایجاد بھی کر دی گئی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں