12

محمد حفیظ نے فٹنس کے بعد قومی ٹیم کیلئے نئی مشکل پیدا کر دی، ٹیم مینجمنٹ سر پکڑ‌کر بیٹھ گئے

محمد حفیظ نے فٹنس کے بعد قومی ٹیم کیلئے نئی مشکل پیدا کر دی، ٹیم مینجمنٹ سر پکڑ‌کر بیٹھ گئے

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اوپنر بلے باز محمد حفیظ کی فٹنس کے بعد فارم نے بھی ٹیم مینجمنٹ کے لیے نیا مسئلہ کھڑا کر دیا. لارڈ ٹیسٹ سے پہلے 2 پریکٹس میچز کھیلے گئے جن میں محمد حفیظ کی بیٹنگ فلاپ ہو گئی تھی، اوپننگ بلے باز محمد حفیظ نے 2 میچوں کی 4 اننگز میں 70 رنز بنائے جو ٹیم مینجمنٹ کیلئے سخت پریشانی کا باعث‌ہیں تاہم ٹریننگ سیشن میں محمد حفیظ پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے.

دوسری جانب محمد حفیظ کی خراب پرمارمنس کے باوجود قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور کوچ نے سیکس کے خلاف دوسرے سائیڈ میچ میں سمیع اسلم کو موقع نہیں دیا جس کے باعث ٹیم مینجمنٹ کے فیصلوں پر کئی سوالات اُٹھائے جا رہے ہیں. محمد حفیظ کی فٹنس کی وجہ سے قومی کرکٹ ٹیم شدید مشکلات میں پھنس گئی.

اپنا تبصرہ بھیجیں