8

خبردار، شوارما کھانے کے شوقین کئی افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے

خبردار، شوارما کھانے کے شوقین کئی افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے

تھانہ سول لائن کے علاقہ اسلام نگر میں میاں بیوی زہریلا شوارما کھانے سے ہلاک ہو گئے. تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ اسلام نگر کے رہائشی 27 سالہ امیرعلی اور 25 سالہ اس کی بیوی سعدیہ نے پچھلی رات زہریلا شوارما کھایا جس کی وجہ سے دونوں کی طبیعت بگڑ‌گئی تو اہل خانہ دونوں کو فوری طبعی امداد کیلئے الائیڈ ہسپتال میں لے گئے مگر وہ جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے.پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں‌ کی موت زہریلی گولیاں‌کھانے سے ہوئی ہے.

اہل خانہ نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ دونوں‌نے رات شوارما کھایا تھا جس کی وجہ سے ان کی حالت بگڑ گئی. پولیس نے پوسٹ مارٹم کرنے کا کہا مگر اہل خانہ نے اس سے انکارکردیا. تاہم پولیس نے کاغذی کروائی کرنے کے بعد لاشوں کو ورثاء کے حوالے کر دیا.

یاد رہے کہ زہریلا شوارما کھانے سے ہلاکتوں میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے، متاثرہ علاقوں میں بہاولپور، لاہور، کراچی سمیت دیگرعلاقے شامل ہیں.ماہرین کی اس مسئلے کا حل نکالنے کیلئے کوشش جاری ہے.

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں