9

عمران خان کی تیسری شادی کی خبر سنتے ہی ہر طرف ہلچل مچ گئی، کئی لڑکیوں کے دل ٹوٹ گئے

عمران خان کی تیسری شادی کی خبر سنتے ہی ہر طرف ہلچل مچ گئی، کئی لڑکیوں کے دل ٹوٹ گئے

پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی طرف سے تیسری شادی کی خبر منظر عام پر آگئی اس فیصلے سے کئی امیدواروں کی امیدوں پر پانی پھرگیا، کئی نوجوان لڑکیاں عمران خان سے شادی کرنے کی خواہش رکھتی تھیں مگر اس خبر کے پھیل جانے سے تمام لڑکیاں نا خوش دکھائی دینے لگیں.

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی شادی کی خبر سوشل میڈیا پر آتے ہی ہر طرف ہلچل مچ گئی، عمران خان کے ساتھ شادی کرنے کی خواہش مند لڑکیاں اپنی خواہش کو ناکام ہوتا دیکھ کر خان صاحب کو کوسنے لگیں اور ان کے لیے بددعائیں بھی کرنے لگیں. قندیل بلوچ بھی عمران خان کے ساتھ شادی کرنے کی خواہش رکھتی تھیں مگر یہ خبر سن کر ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کیلئے میری طرف سے کوئی نیک تمنائیں نہیں ہیں.

قندیل بلوچ نے عمران خان کی طرف سے شادی کی خبر سننے کے بعد دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی یہ شادی بھی کامیاب نہیں ہو گی اور1 سال کے اندر اندر ٹوٹ جائے گی، عمران خان نے مجھ جیسی کئی لڑکیوں کا دل توڑا ہے لہٰذا وہ اس بار بھی خوش نہیں رہ سکیں گے.

واضح رہے کہ قندیل بلوچ نے بھی عمران خان کو شادی کی پیشکش کی تھی مگر عمران خان کی طرف سے اس کے متعلق کوئی رد عمل دیکھنے کو نہیں ملا.

اپنا تبصرہ بھیجیں