3

سونے کی قیمتوں میں اچانک حیران کن حد تک ا ضافہ

سونے کی قیمتوں میں اچانک حیران کن حد تک ا ضافہ

انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کی قیمت 11 ڈالراضافے سے 1359 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے. عالمی منڈی میں اضافے کے باعث مقامی مارکیٹ میں‌بھی سونے کی قیمتوں میں‌ اضافہ ریکارڈ‌ کیا گیا ہے. صرف ایک دن میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 550 روپے اضافہ ہونے کے بعد 51 ہزار 500 روپے ہو گئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 471 روپے اضافے کے باعث 44 ہزار 142 روپے ہو گئی ہے.

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی طرف سے ڈالر کی طلب میں کمی اور سونے کی طلب میں اضافہ ہو گیا ہے جس کی وجہ سے اس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں