11

بالی ووڈ کے معروف اداکار نے اپنی خواہش کا اظہار کر دیا

بالی ووڈ کے معروف اداکار نے اپنی خواہش کا اظہار کر دیا

بالی ووڈ کے معروف اداکار اور پروڈیوسر رتیش دیش مکھ کا کہنا ہے کہ میری زند گی کا سب سے بڑا خواب یہ ہے کہ میں اپنی بیوی اور پسندیدہ اداکارہ جلینیا ڈی سوزا کے ساتھ مراٹھی فلم میں حصہ لوں. بھارتی میڈیا کے مطابق رتیش مکھ نے مراٹھی فلم میں اپنی بیوی کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بہت جلد اپنی بیوی جلینیا ڈی سوزا کے ساتھ مراٹھی فلم بناتے ہوئے نظر آئیں گے اور ان کا کہنا ہے کہ میری یہ خواہش جلد پوری ہو جائے گی. جلینیا ان کی بیوی ہونے کے ساتھ ساتھ پسندیدہ اداکارہ بھی ہیں.

رتیش دیش کا مزید کہنا ے کہ جلینیا کے ساتھ مراٹھی فلم میں کام کرنے کا بہت مزہ آئے گا کیونکہ وہ پہلے سے کئی زبانوں میں بننے والی فلموں میں حصہ لے چکی ہیں اور انہیں مراٹھی فلم کا تجربہ بھی ہے. جبکہ جلینیا کے ساتھ مراٹھی فلم میں کام کرنے کی میری خواہش بھی ہے جو جلد پوری ہونے جا رہی ہے.

رتیش دیش نے کہا کہ میں مراٹھی فلم انڈسٹری کی ترقی سے بے حد خوش ہیں اور میرے لئے یہ بڑی مسرت کی بات ہے کہ بالی ووڈ کے ساتھ ساتھ مراٹھی انڈسٹری میں بھی کام کر رہا ہوں. میرے پاس اس وقت 3 مراٹھی فلمیں موجود ہیں جنہیں حاصل کر کے میں بہت خوش ہوں.

اپنا تبصرہ بھیجیں