10

قدافی سٹیدیم کا نام بدل کر کس عظیم شخصیت کے نام پر رکھا جائے اور یہ تجویز کس نے دی؟ جانئے

قدافی سٹیدیم کا نام بدل کر کس عظیم شخصیت کے نام پر رکھا جائے اور یہ تجویز کس نے دی؟ جانئے

سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ انہوں نے قدافی سٹیڈیم کا نام بدل کرعبدالستار ایدھی سٹیڈیم رکھنے کی تجویز کی ہے اور ان کا کہنا تھا کہ مجھے اس بات کا یقین ہے کہ پی سی بی بورڈ اس مشورے پر ضرور غوروفکر کرے گی. اس کے علاوہ عبدالستار ایدھی کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ بھی جا ری ہے.

ہوو میں پاکستان اور سیسکس کے میچ کے دوران عبدالستار ایدھی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے 1 منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی. پاکستانی کرکٹرز3 دن کے میچ میں بازؤ‌ں پر سیاہ رنگ کی پٹی باندھ کر حصہ لے رہے ہیں. چیئر مین پی سی بی شہر یارخان نے عبدالستار ایدھی کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا جس میں ان کا کہنا ہے کہ عبدالستار ایدھی اپنی مثال آپ ہیں، ان کی بدولت لاکھوں لوگوں کی زندگیاں آسان ہوئیں، پوری کرکٹ ٹیم اور ٹیم مینجمنٹ ان کی وفات پرانتہائی افسردہ ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں