8

شوارما کھانے کے شوقین افراد اس خبر کو ضرور پڑھ لیں

شوارما کھانے کے شوقین افراد اس خبر کو ضرور پڑھ لیں

لاہور کے علاقہ شاد باغ میں زہریلا شوارما کھانے سے نو افراد کی حالت خراب ہو گئی، متاثرہ افراد کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے لئے قریبی ہسپتال میں منتعقل کر دیا گیا.

تفصیلات کے مطابق شاد باغ کے علاقے میں ایک ہی خاندان کے 9 افراد زہریلا شوارما کھانے کے باعث بے ہوش ہو گئے، سب افراد کو فوری کوٹ خواجہ سعید ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا. ان 9 میں سے 3 افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر نے کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا جبکہ 6 افراد ابھی زیر علاج ہیں اور ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے. تھانہ شاد باغ نے شوارما دکان کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا ہے اور اس کی دکان کو بھی سیل کر دیا گیا ہے.

کیٹاگری میں : صحت
loading...

اپنا تبصرہ بھیجیں