5

بھارت کے دباؤ‌کے باعث افغانستان نے پاکستان کو کتنے ٹن آٹے کی تجارت بند کر دی؟ جانئے

بھارت کے دباؤ‌کے باعث افغانستان نے پاکستان کو کتنے ٹن آٹے کی تجارت بند کر دی؟ جانئے

بھارت کے دباؤ‌کی وجہ سے افغانستان نے پاکستان اورافغانستان کے درمیان ہونے والی 10 لاکھ ٹن آٹے کی تجارت کو بند کر دیا ہے جبکہ افغانستان نے پاکستان آٹے کی درآمد پر بھاری ٹیکس لگا دیئے ہیں.

رپورٹس کے مطابق 10 لاکھ ٹن کی تجارت بند کرنے کی وجہ سے ملک کی 70 فیصد (800 ملیں) بند ہو گئی ہیں اور ہزاروں مزدور بے روزگار ہو گئے ہیں لہٰذا وزارت خارجہ اور وزرات فوڈ سکیورٹی کو ایسے اقدامات کا فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے جس سے یہ تجارت کا سلسلہ بحال ہو جائے. انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ افغانستان اور ایران کے ساتھ اچھی سفارت کاری کے ذریعے بہتر تعلقات قائم کیے جائیں.

ڈاکٹر بلال صوفی کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیراعظم افغان اور ایران میں سرمایہ کاری کرکے اپنے ملک کو مفاد پہچانے کا سوچ رہے ہیں اورچاہ بہار بندرگاہ سے کابل تک سڑک بنا کر گندم اورآٹا افغانستان کو فراہم کرنے کا مقصد یقینی بنا رہے ہیں جبکہ ہم اس اہم محاذ پر خاموشی سے بیٹھے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں