3

ڈرون حملے کے دوران اہم ترین طالبان جاں بحق

ڈرون حملے کے دوران اہم ترین طالبان جاں بحق

افغانستان کے علاقہ بندرمیں طالبان کمانڈرعمرنارائے کے جاں بحق ہونے کی خبریں موصول ہوئی ہیں. اتوار کے دن میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ افغانستان کے علاقہ بندرمیں ڈرون حملہ کے دوران طالبان کمانڈرعمرنارائے کے ہلاک ہونے کی خبر دی گئی ہے. عمر نارائے کے ساتھ دو ساتھیوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں. عمر نارائے افغان سکیورٹی فورسز کے متعدد حملوں کے الزام میں ملوث تھا. تاہم سکاری سطح پر یا آزاد ذرائع سے اس بات کی تصدیق نہ کی جا سکی.

دریں اثناء پاک افغان سرحد کے نزدیک افغانستان کے علاقے نازیان میں امریکی ڈرون حملے کے باعث 4 طالبان جنگجو میں ہلاک ہو چکے تھے. میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی ڈرون نے افغانستان کے علاقے نازیان میں میزائل داغے تھے ، یہ علاقہ پاکستان میں خیبرایجنسی کی سرحد کے قریب ہے. امریکی ڈرون نے افغانستان کے مشرقی صوبے نگرہار کے علاقے نازیان میں گاں کے ایک کمپانڈ پر 2 میزائل داغے تھے.

اپنا تبصرہ بھیجیں