5

سام سنگ آیا اور چھا گیا، اسمارٹ فون سے کنٹرول ہونے والا اوون ایجاد کر دیا گیا

سام سنگ آیا اور چھا گیا، اسمارٹ فون سے کنٹرول ہونے والا اوون ایجاد کر دیا گیا

سام سنگ نے اب اسمارٹ اوون تیار لیا ہے جسے آپ اپنے اسمارٹ فون سے بھی کنٹرول کر سکتے ہیں. سام سنگ کا تیار کردہ یہ اسمارٹ فون انٹرنیٹ کے ذریعے کنٹرول کیا جا سکتا ہے. اسے کچن میں رکھنے کے بعد وائی فائی سے کنیکٹ کریں اوراسمارٹ فون میں موجود اس کی ایپلی کیشن سے اس کا کسی بھی طرح سے استعمال کریں. ایپلی کیشن کی ذریعے اسے نہ صرف آن آف کیا جا سکتا ہے بلکہ درجہ حرارت کو کم یا زیادہ بھی کیا جا سکتا ہے اور اگر غلطی سے اوون آن رہ جائے تو یہ نوٹیفیکیشن کے ذریعے اطلاع دیتا ہے اور آپ فون کی مدد سے کہیں سے بھی اسے انٹرنیٹ کے ذریعے بند کر سکتے ہیں.اس اوون کے ذریعے سے کھانا بھی نہیں جل سکتا کیونکہ یہ فوری اطلاع دے دیتا ہے.

یہی نہیں بلکہ اس میں تقسیم ہو کر 2 اوون کی سہولت موجود ہے. مثلاً اگر آپ ایک وقت میں 2 کھانوں کو مختلف درجہ حرارت پر بنانا چاہتے ہیں تو اس کے اسمارٹ ڈیوائڈر ڈیزائن کی مدد سے 2 حصوں میں‌‌کھانا تیار کر سکتے ہیں. اور اس کا بڑا فائدہ ہی بھی ہے کہ یہ ایک کھانے کی خوشبواور ذائقہ دوسرے کھانے میں‌نہیں جانے دیتا. اس طرح اس اوون کی موجودگی میں خواتین اس پریشانی میں مبتلا نہیں رہیں گی کہ کہیں اووون آن نہ رہ گیا ہو.

اپنا تبصرہ بھیجیں