1

چاند رات سے پہلے اس خبرکو ضرور ملاحظہ فرما لیں، حکومت نے سخت پابندی عائد کر دی

چاند رات سے پہلے اس خبرکو ضرور ملاحظہ فرما لیں، حکومت نے سخت پابندی عائد کر دی

صوبائی حکومت نے چاند رات پر ہوائی فائرنگ کرنے پر پابندی لگا دی ہے. ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات کا اندراج کر دیا جا ئے گا جبکہ جس تھانے کی حدود میں فائرنگ کی گئی اس تھانے کے ایس ایچ او کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی. صوبائی دارلحکومت پشاور میں پچھلے 6 برس کے دوران ہوائی فائرنگ کے باعث 11 خواتین اور 2 بچوں‌سمیت 23 افراد ہلاک ہوچکے ہیں. جبکہ اس سال ہوائی فائرنگ کے دوران 120 واقعات پیش آ چکے ہیں. ہوائی فائرنگ کی روک تھام کے لیے ضروری اقدامات کا آغاز کر دیا ہے.

پولیس کی طرف سے ہوائی فائرنگ کی روک تھام کیلئے اہم اقدامات کیے جا رہے ہیں. چاند رات پر ہوائی فائرنگ کی روک تھام کیلئے علماء حضرات کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں تا کہ عوام کو شریعت کے احکامات بتاتے ہوئے ایسے کاموں سے روکا جا سکے.

اپنا تبصرہ بھیجیں