4

سات گھنٹے نیند پوری کرنے پر پائیں بہترین معاوضہ، حیران کن خبر

سات گھنٹے نیند پوری کرنے پر پائیں بہترین معاوضہ، حیران کن خبر

امریکی کمپنی نے لوگوں کو گھر میں مکمل نیند پوری کرنے پر بڑے انعام کا اعلان کر دیا ہے. انشورنس کمپنی ایٹنا بھر پور نیند کرنے والے افراد کو 1 سال میں 300 ڈالر تک کی رقم ادا کرے گی. اس انعام کے تحت امریکی باشندوں میں نیند پوری کرنے کا رجحان بڑھے گا اور لوگ صحت مند ہونے کے ساتھ ساتھ چست بھی ہوں گے. نیز ان میں کام کا معیار بھی بلند ہو گا اور اس عادت کو اپنانے سے انعام کے حقدار بھی ہوں گے.

ڈاکٹرز کے مطابق ہر انسان کیلئے کم از کم 7 گھنٹے کی نیند ضروری ہے جب تک وہ نیند نہیں پوری کرے گا تب تک اس پر سستی طاری رہے گی اور وہ اپنا کام بھی بخوبی سر انجام نہیں دے سکے گا.

کمپنی کے مطابق 20 راتوں کی نیند کا معاوضہ 20 ڈالرہو گا لیکن شرط یہ ہے کہ وہ ایمانداری سے اپنی نیند پوری کریں.ابھی یہ اسکیم کمپنی کے ملازمین کیلئے ہے اس کے علاوہ کمپنی اپنے ملازمین کو ورزش کرنے پر بھی معاوضہ ادا کرتی ہے. کپمنی کا کہنا ہے کہ اس کام کے تحت ان کے ملازمین کی صحت اچھی رہتی ہے اور وہ کام بھی بہتر طریقے سے سر انجام دیتے ہیں جو کمپنی کے لئے بہت فائدہ مند ہے.

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں