3

” عید کے بعد فیصلہ کن تاریخ شروع کروں گا ” عمران خان نے زبردست اقدامات کا فیصلہ کرلیا

عید کے بعد فیصلہ کن تاریخ شروع کروں گا ” عمران خان نے زبردست اقدامات کا فیصلہ کرلیا

عمران خان کا کہناہے کہ منی لانڈرنگ والوں کو اپنی جاگیر سمجھنے کی اتھارٹی کس نے دی ہے ؟ انہوں نے کہا ہے کہ نواز شریف کی غیر موجودگی میں کس نے مریم نواز کو اختیار دیا ہے وہ حکومت چلائیں اور شہزادی بن کرچہل قدمی کرتی رہیں. ان کا کہنا ہے کہ عید کے بعد ملک کے لٹیروں اور پاکستان کے وسائل کو اپنی جاگیر سمجھنے والوں کے خلاف فیصلہ کن تاریخ شروع کروں گا اور جب تک منی لانڈرنگ کرنے والوں کو جیلوں میں نہ بھیجا تب تک میں چین سے نہیں بیٹھوں گا.

عمران خان کا مزید کہنا ہے کہ ملک کے لٹیروں کے خلاف زبردست اقدامات کرنا پڑیں گے ورنہ اس ملک کا مستقبل خراب ہو جائے گا ، صحافی نے سوال کیا کہ کیا عید کے بعد شروع ہونے والی تحریک میں بلاول آپ کے ساتھ کنٹینر میں موجود ہوں گے تو جواب میں عمران خان نے کہا کہ دورہ کراچی میں بلاول بھٹو سے ملاقات کا کوئی پروگرام نہیں ہے میں شوکت خانم کینسرہسپتا ل کی فنڈ ریزنگ کیلئے کراچی آیا ہوں، عبدالستار ایدھی کی عیادت کروں‌گا اور امجد صابری کی تعزیت کیلئے ان کے گھر جاؤں گا.

عمران خان نے بتایا کہ میری تحریک ون نکاتی ایجنڈا کرپشن ہے جوبھی میری تحریک میں شمولیت اختیار کرے گا اسے خوش آمدید بولوں گا. ان کا کہنا ہے کہ جب تک کرپشن کا خاتمہ نہ ہوا ملک کا مستقبل روشن ہوتا دکھائی نہیں دیتا. حکومت جانتی ہے کہ ٹی آراو بن گئے تو نواز شریف پکڑا جائے گا. اور تحریک انصاف کہاں سے شروع ہو گا اس کا فیصلہ بھی جلد قوم کے سامنے آ جائے گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں