1

معروف بھارتی کامیڈین کپل شرما کا ایک اورانوکھا کام جس نے سب کو حیران کر دیا

معروف بھارتی کامیڈین کپل شرما کا ایک اورانوکھا کام جس نے سب کو حیران کر دیا

معروف بھارتی کامیڈین کپل شرما نہ صرف اپنی کامیڈی کے حوالے سے مشہور ہیں بلکہ وہ عوام کو اپنی گلوکاری اور ٹوٹی پھوٹی انگریزی سے بھی تفریح مہیا کرتے ہیں. ان کی سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ اپنی انگریزی کا سب سے زیادہ مذاق خود ہی اڑاتے ہیں. چند روز قبل کپل نے ایک موبائل فون کے اشتہار میں کام کیا، جس میں وہ اپنی قومی زبان کی اہمیت پر درس دیتے ہیں. کپل نے فلم ” کس کس سے پیار کروں ” بولی ووڈ ڈیبیومیں بھی کام کیا. کپل شرما نے اشتہار میں لوگوں کو اس حوالے سے درس دیا کہ ہمیں اپنی قومی زبان سے پیارکرنا چاہیئے اور اگر کسی کو انگریزی بولنا نہیں آتی تو اس میں شرمانے والی کوئی بات نہیں ہے. اشتہار میں کپل کا کہنا ہے کہ ہنر کی کوئی بھاشا نہیں ہوتی یعنی ہنرکی کوئی زبان نہیں ہوتی.

انھوں نے لوگوں کو سمجھانے کیلئے اس طرف اشارہ بھی کیا ہے کہ ہمارے ملک کے سیاستدان بھی بیرون ملک دوروں کے موقع پر ہندی زبان میں تقریریں کرتے ہیں نیز انہوں نے یہ بھی کہا کہ کچھ لوگوں نے اس بات کو مد نظر رکھ لیا ہے کہ جو انگریزی جھاڑے گا وہی جھنڈے گاڑے گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں