11

خبردار! ذہنی تناؤ‌کا شکار اور پریشانی میں مبتلا افراد خطر ناک بیماری کا شکار ہو سکتے ہیں

خبردار! ذہنی تناؤ‌کا شکار اور پریشانی میں مبتلا افراد خطر ناک بیماری کا شکار ہو سکتے ہیں

جدید تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ ذہنی تناؤ کا شکار افراد میں کینسر پھیلنے کی رفتارغیرمعمولی حد تک بڑھ جاتی ہے.
آسٹریلیا کے موناش انسٹی ٹیوٹ آف فارماسیو ٹیکل سائنسز میں کینسر پر کام کرنے والی خاتون پروفیسر نے کہا ہے کہ تناؤ‌ کے باعث جسم میں کینسرپھیلانے والی شاہراہیں بن جاتی ہیں، تناؤ رسولی کیلئے باقاعدہ طبعی راستے بناتی ہے جس کی بدولت کینسر کے سیلز اور رسولی تیزی سے پھیلتی ہے.

ماہرین نے بریسٹ کینسرکا شکار چوہیوں پر خاص تجربات کیے ہیں اور ان جانوروں پر کام کرنے والی خاتون پروفیسر کا کہنا ہے کہ تناؤ والی چوہیوں میں عام چوہیوں کی نسبت کینسر6 گنا زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے.

پروفیسرکے مطابق کینسر کے علاج میں جراحی اور کیمو تھراپی سے مریض ذہنی اور جسمانی طور پر شدید متاثر ہوتے ہیں. دیگر ماہرین کا کہنا ہے کہ بی ٹابلا کردواپروپیرانولول کے استعمال سے تناؤ‌کو کم کر کے کینسر کے علاج کو موثر بنایا جا سکتا ہے اور اب اس کیلئے تجربات کیے جا رہے ہیں.

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں