6

امجد صابری کے بعد ایک اورگلوکار کی گاڑی پر فائرنگ، کیا واقع پیش آیا؟ جانئے

امجد صابری کے بعد ایک اورگلوکار کی گاڑی پر فائرنگ، کیا واقع پیش آیا؟ جانئے

امجد صابری کے بعد ایک اورمعروف گلوکار کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی. پاکستان گلوکار ندیم جعفری کی گاڑی پرنا معلوم افراد نے فائرنگ کی، نقدی اور موبائل چھین کر بھاگ گئے.

تفصیلات کے مطابق پچھلے روز پاکستانی گلوکار ندیم جعفری کی گاڑی پرفائرنگ کی گئی. ملزمان نے ندیم جعفری سے نقدی اور موبائل چھینا اورفرارہوگئے. اس واقع کے بعد ندیم جعفری نے گلشن آباد تھانہ میں مقدمہ درج کروادیا. پولیس کو بیان دیتے ہوئے ندیم جعفری کا کہنا ہے کہ جب میری گاڑی پرفائرنگ ہوئی تو مجھےلگا کہ اب میں بھی جان سے گیا مگر ملزمان نقدی اور موبائل چھین کر بھاگ گئے.

پولیس کا کہنا ہے کہ ان کی گاڑی پر کوئی فائرنگ نہیں کی گئی وہ صرف ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے. ذرائع کے مطابق گلوکار ندیم جعفری کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف دفعہ 392 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں