5

بادام کے صحیح استعمال سے پائیں بے شمار فوائد اور جان لیوا بیماریوں سے چھٹکارہ

بادام کے صحیح استعمال سے پائیں بے شمار فوائد اور جان لیوا بیماریوں سے چھٹکارہ

ہرانسان جانتا ہے کہ بادام کھانے سے بے شمارفوائد پہنچتے ہیں مگر اس کا صحیح استعمال کرنےسے آپ اس سے اور بھی زیادہ اچھے طریقے سے مستفید ہو سکتے ہیں. بادام کو پانی میں بھگو کر کھانے سے زیادہ فوائد حاصل ہوتے ہیں کیونکہ بادام کے اوپرلگے چھلکے سے ٹنین ہوتا ہے جس کے باعث بادام کی غذائیت سے پوری طرح فائدہ نہیں اُٹھایا جا سکتا. لہذٰا اس کا چھلکا بھگو کر اُتار لیا جائے تو بادام میں مزید غذائیت آ جاتی ہے اور ہاضمے کیلئے کافی فائدہ مند ہے. جس بادام کا چھلکا اتارلیا جاتا ہے اس میں lipase نام کا انزائم موجود ہوتا ہے جو چکنائی کو ہضم کرنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے.

بھگوئے ہوئے بادام سے نہ صرف دماغ تیز ہوتا ہے بلکہ یہ وزن کم کرنے میں اہم کرداراداکرتا ہے. اس میں غذائیت موجود ہوتی ہےجو ہماری بھوک کو روکنے میں مدد دیتی ہے جس کی وجہ سے کھانا کم کھایا جاتا ہے. اس کے علاوہ بھگوئے ہوئے بادام میں انٹی آکسیڈنٹ وافرمقدارمیں موجود ہوتی ہے اور جلد تروتازہ خوشگوار رہتی ہے. بھگوئے ہوئے بادام میں وٹامن بی17 اور فولک ایسڈ پایا جاتا ہےجو کینسر کی بیماری سے محفوظ رکھتا ہے نیزیہ بادام حاملہ خواتین کیلئے بھی کافی فائدہ مند ہیں.

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں