3

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نے اکتاہٹ کا اظہارکرتے ہوئے بڑا مطالبہ کر دیا

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نے اکتاہٹ کا اظہارکرتے ہوئے بڑا مطالبہ کر دیا

بنگلہ دیش کرکٹ‌ ٹیم نے فارغ بیٹھ بیٹھ کر اکتاہٹ کا اظہار کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ ہم 6 ماہ سے فارغ بیٹھ کر تنگ آگئے ہیں، بنگلہ دیشی ٹیم نے اپنے بورڈ سے زیادہ انٹر نیشنل کرکٹ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے.

بنگلہ دیشی اوپنر تمیم اقبال کا کہنا ہے کہ پچھلے سیزن میں ہماری کارکردگی کافی اچھی ثابت ہوئی تھی مگر اس کے بعد 6 مہینے گزرگئے ہیں ہمیں بین الاقوامی سطح پر نہیں کھلایا گیا، ہونا ایسا چاہیئے تھا کہ ہمارے آخری سیزن میں اچھی کارکردگی کے سبب دوسری بڑی ٹیموں کو ہمارے ساتھ میچ کھیلنا چاہیئے تھا مگر معاملہ اس کے برعکس نکلا.میرا نہیں خیال کہ زمباوے ٹیم کے علاوہ کوئی اور ٹیم اتنے عرصے تک فارغ بیٹھی ہو اتنا عرصہ کرکٹ سے دوررہ کرہماری کارکردگی پربرا اثرپڑتا ہے. اب ہم نہیں جانتے کہ 6 ماہ کے لمبے عرصے کے بعد ہم میدان میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر پائیں گے بھی یا نہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں