11

ترکی میں3 خود کش حملوں کے بعد پی آئی اے نے ترکش ایئرلائن کو بڑی پیشکش کر دی

ترکی میں3 خود کش حملوں کے بعد پی آئی اے نے ترکش ایئرلائن کو بڑی پیشکش کر دی

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے استنبول کے اتاترک ایئر پورٹ پرہونے والے خودکش حملوں کے بعد ترکش ایئر لائن کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ہے. تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی طرف سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکی ہمارا برادر اسلامی ملک ہے اور مشکل وقت میں ہمیں ایک دوسرے کا پورا پورا ساتھ دینا چاہیئے لہذٰا ہم ہر ممکن مدد کرنے کیلئے تیار ہیں.

استنبول ایئر پورٹ پر خود کش حملوں‌کے بعد پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن پی آئی اے نے ہر لحاظ‌ سے تعاون کی پیشکش کی ہے اور اپنے جہازوں کے ذریعےترکش ایئر لائن کے مسافروں کو ان کی منزل تک پہنچانے کی آفر بھی کی ہے.

یاد رہے کہ پچھلے روز ترکی کی اتاترک انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر فائرنگ اور 3 خود کش حملوں میں 36 افراد ہلاک اور 147 زخمی ہوئے تھے.

اپنا تبصرہ بھیجیں