7

امریکی کمپنی نے ایسےحیرت انگیز کھلونے ایجاد کیے، جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

امریکی کمپنی نے ایسےحیرت انگیز کھلونے ایجاد کیے، جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

امریکہ کی ایک کمپنی نے ایسے حیران کن کھلونے ایجاد کیے ہیں جو انسانی حرکت کو برقی توانائی میں باآسانی تبدیل کردیتے ہیں اورکھیل کھیل میں بجلی پیدا کرتےہیں. اس کمپنی نے کودنے والی رسی میں جنریٹر لگایا ہوا ہے جو انسانی حرکت کو برقی توانائی میں تبدیل کردیتا ہے. اس میں دو پراڈکٹ موجود ہوتے ہیں جن کا نام ساکٹ اور پلس ہیں یہ پراڈکٹ انسانی حرکت کو برقی توانائی میں تبدیل کر دیتے ہیں.

کمپنی کا کہنا ہے کہ صرف 30 منٹ کے کھیل سےآپکا سمارٹ فون اتنا چارج ہوجائے گا کہ آپ اسے اگلے3 گھنٹے کیلئے با آسانی استعمال میں لا سکتے ہیں. اس امریکی کمپنی نے سوکٹ نام کے فٹ بال اور بجلی پیدا کرنے والی رسی بھی ایجاد کی ہے. ان کے اندر مائیکرو جنریٹر لگائے گئے ہیں.

علاوہ ازیں بچوں کی گاڑیوں اور سوٹ کیس کے ٹائروں کی حرکت سے بجلی پیدا کرنے والے تجربات کو کامیاب بنایا گیا ہے.پلس اور ساکٹ پراڈکت میں یوایس بی پورٹ بنائی گئی ہے جس سے لیمپ، ریڈیو اور موبائل فون چارج کیا جا سکتاہے نیز زمین پر بورڈ لگا کر چلنے پھرنے سے بجلی کی پیداوار کا مقصد پورا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں