3

افسوس ناک خبر، گھنے جنگل میں ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہو گیا،تمام فوجی اہلکار جاں بحق

افسوس ناک خبر، گھنے جنگل میں ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہو گیا،تمام فوجی اہلکار جاں بحق

کولمبیا میں ایک گھنے جنگل میں ہیلی کاپٹرگرکرتباہ ہو گیا جس کے باعث 17 فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے.

یہ افسوس ناک واقعہ کولمبیا کے دارلحکومت بگوٹا سے 180 کلو میٹر کے فاصلے پر پیش آیا. تفصیلات کے مطابق فوجی ہیلی کاپٹر گھنے جنگل میں بنی ملٹری بیس کا سفر طے کررہاتھا. ہیلی کاپٹرمیں 17 ہی فوجی سوار تھے جوسب کے سب جاں بحق ہوگئے.

زرائع کا کہنا ہے کہ موسم کافی خراب تھا جس کے باعث یہ افسوس ناک حادثہ پیش آیا. کولمبیا کے صدرنے جاں بحق ہونے والے فوجیوں‌ کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں