4

پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کی تیاریاں، بڑے اقدامات کا آغاز کر دیا گیا

پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کی تیاریاں، بڑے اقدامات کا آغاز کر دیا گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ‌ نے پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کیلئے عالمی کھلاڑیوں سے رابطے کا آغاز کر دیا. پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کے ایڈ شن کیلئے دنیا کے معروف کھلاڑیوں سے بھی رابطے شروع کر دیے. جبکہ پاکسانی کھلاڑی بھی اپنی فرنچائزبدلنے کے متعلق سوچ رہے ہیں. پی سی بی نے پاکستان سپرلیگ کے دوسرے ایڈیشن کی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے.

پی ایس ایل حکام نے دنیا کے مشہورترین کھلاڑیوں سے رابطے کیے اور ان کو پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن میں شمولیت کی درخواست کی ہے. جن بڑے کھلاڑیوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ان میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کب فائنل کے ہیرو کارلوس برتھ ویٹ، برینڈم میک کلم، مچل جونسن، اے بی ڈی ویلیئر، مارٹن گپٹل، فاف ڈویلپسی اور دوسرے بڑے کھلاڑی شامل ہیں.

دوسری طرف ذرائع نے کہا ہے کہ پاکسانی کرکٹرزنے بھی اپنی فرنچائز بدلنے کے متعلق سوچا ہے. ہو سکتا ہے کہ آفریدی، شعیب ملک، محمد عامر، سرفراز احمد نے دوسری فرنچائز سے رابطہ کیے ہوں.

اپنا تبصرہ بھیجیں