5

لاکھوں انسانی اموات کا موجب، آئی ای اے نے خطرناک پیشن گوئی کر دی

لاکھوں انسانی اموات کا موجب، آئی ای اے نے خطرناک پیشن گوئی کر دی

انٹرنیشنل ایجنسی نے اپنی ایک خصوصی رپورٹ میں اس بات کو ظاہر کیا ہے کہ فضائی آلودگی سے انسانی اموات میں غیر معمولی طورپر اضافے کا خدشہ ہے.

تفصیلات کے مطابق اقوام عالم کو اپنی توانائی کی پالیسیوں میں ردوبدل کرنا ہوگی ورنہ 2040ء تک ہر سال لاکھوں افراد فضائی آلودگی کی وجہ سے موت کا شکار ہوتے رہیں گے. ذرائع کا کہنا ہے کہ فضا میں زہریلے مادے بے شمار انسانی اموات کا موجب ہو سکتے ہیں.ان زہریلے عناصر میں تیزابی مادے، سلفراورمختلف نایٹروجن آکسائیڈ شامل ہیں جو فضا کوآلودہ کرتے ہیں اور انسانی اموات لاحق ہونے کا سبب بنتے ہیں.

آئی ای اے کا کہنا ہے کہ یہ زہریلے مادے فضا میں مختلف حکومتوں کی کمزورانرجی پالیسیوں کے باعث شامل ہوتے ہیں.

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں