1

شوال کا چاند دیکھنے کیلئے 15 سال بعد پرانی تاریخ دہرانے کا اعلان کر دیا گیا

شوال کا چاند دیکھنے کیلئے 15 سال بعد پرانی تاریخ دہرانے کا اعلان کر دیا گیا

مرکزی ہلال کمیٹی نے پندرہ سال بعد لاہور میں عید کا چاند دیکھنے کا اعلان کر دیا.

ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ اوقاف ومذہبی امور پنجاب مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا میزبان ہو گا. 15 سال بعد ہلال کمیٹی نے لاہور میں عید کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس کا فیصلہ کیا. جبکہ زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس انکے متعلقہ مقامات پر کیے جائیں گے.

عید کا چاند دیکھنے کیلئے 5 جولائی اوقاف میں مرکزی ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب کی زیر صدارت ہوگا. وقافی وزارت مذہبی امور کے مطابق رویت ہلال کمیٹی کے ارکان کے قیام کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دی جا چکی ہے. چاند نظر آںے یا نہ آنے کا فیصلہ مرکزی ہلال کمیٹی ہی کرسکے گی.

اپنا تبصرہ بھیجیں