10

ہنگامی لینڈنگ کے دوران طیارے میں آگ لگ گئی

ہنگامی لینڈنگ کے دوران طیارے میں آگ لگ گئی

سنگاپور سے اٹلی کے شہر میلان جانے والے طیارے کے انجن میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، خوش قسمتی سے تمام مسافروں کوباحفاظت طیارے سے باہر نکال لیا گیا.

تفصیلات کے مطابق سنگا پور کے ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ سنگاپور کا طیارہ میلان کی طرف روانہ تھا کہ اچانک ہنگامی لینڈنگ کے دوران طیارے کے بائیں جانب انجن میں آگ لگ گئی. طیارے میں بیٹھے ایک مسافر نے اس منظر کی ویڈیو بھی بنائی جس میں دیکھا گیا ہے کہ طیارے کے انجن میں دائیں طرف سے آگ لگی ہے مگر فائرفائٹرز نے آگ پرفوری قابوپا لیا جس کے باعث کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا.
ذرائع کے مطابق طیارے میں 29 ارکان سمیت 222 مسافر سوار تھے تاہم تمام مسافروں کوحفاظت کے ساتھ نکال لیا گیا اور بعد میں دوسرے طیارے سے ذریعے میلان بھیج دیا گیا.

ہنگامی لینڈنگ کے دوران طیارے میں آگ لگ گئی” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں