10

بالی ووڈ اداکار نے اپنے مسلمان ملازم کو رمضان المبارک کے احترام میں ایک ماہ کی چھٹی دے دی

بالی ووڈ اداکار نے اپنے مسلمان ملازم کو رمضان المبارک کے احترام میں ایک ماہ کی چھٹی دے دی

بالی‌ووڈ اداکار ویویک اوبرائے نے اپنے مسلمان ملازم کو ماہ رمضان المبارک کے احترام میں ایک ماہ کی چھٹی دیدی.

زرائع کا کہنا ہے کہ ویویک اوبرائے اپنی ذاتی زندگی میں تمام مذاہب کا بے حد احترام کرتے ہیں اوربہت اچھے انسان ہیں. تفصیلات کے مطابق اداکارنے اپنے مسلمان ملازم کوایک ماہ کی چھٹی مکمل تنخواہ کے ساتھ دی اور ان کا کہنا تھا کہ میرے دل میں ماہ رمضان کیلئے بے حد عزت و احترام ہے.

انہوں نے اپنے ملازم سے کہا کہ ماہ رمضان میں روزہ رکھنے کیلئے پوری لگن اور ایمانداری کی ضرورت ہوتی ہے لہٰذا تم جائو اور روزے رکھو. عید کے بعد کام پرآ جانا.

اپنا تبصرہ بھیجیں