8

پاکستان کے ایک بڑے شہرمیں دھماکہ، افسوس ناک خبر

پاکستان کے ایک بڑے شہرمیں دھماکہ، افسوس ناک خبر

کوئٹہ کے نواحی علاقے عالم چوک میں بم دھماکے سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 2 خواتین اور 6 بچوں سمیت 32 سے زائد افراد زخمی ہو گئے. زخمیوں کو فوری امدا کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جن میں سے 5 کی حالت تشویشناک ہے. دھماکے سے قریبی دکانوں، گاڑیوں، موٹر سائیکلوں اور رکشوں کو کافی نقصان پہنچا.

خضدار میں بھی بم دھماکے سے 3 بچے زخمی ہوئے. زرائع کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے عالم چوک کلی عالم خان پھاٹک پر بند دکانوں کے قریب دھماکہ کیا گیا جس کے باعث پورے علاقے میں دھماکے کی آواز گونج اٹھی اور ہر طرف خوف وہراس پھیل گیا.

حادثے کے بعد کوئٹہ کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کردی گئی اور ڈاکٹروں کو فوری طور پر بلایا گیا. دھماکے سے 2 گاڑیوں، 3 موٹرسائیکلوں، 1 رکشے اور 4 دکانوں‌ کو نقصان پہنچا. وزیراعظم بلوچستان نواب ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں معصوم جانوں کو نشانہ بنانے والوں کو سخت سزا سے ان کی درندہ صفت کے باعث برے کردار تک پہنچائے گا اور سیکیورٹی سخت کر کے حفاظتی اقدامات کیے جائیں گے.

اپنا تبصرہ بھیجیں