6

کرینہ کپورنےسیف علی کے خلاف ایسا بیان دیا کہ انہیں شرمندگی اٹھانا پڑگئی

کرینہ کپورنے سیف علی کے خلاف ایسا بیان دیا کہ انہیں شرمندگی اٹھانا پڑگئی

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے اپنا بیان دیتے ہوئے کہا کہ بالی ووڈ‌ کے فلم ساز فلم میں مجھے اور سیف کو ایک ساتھ رکھنے میں دلچسپی نہیں لیتے اورمیں خود بھی فلم میں سیف کے ساتھ کام کرنے میں زیادہ دلچسپی نہیں رکھتی کیونکہ وہ سیف کو روزانہ گھر میں دیکھتی ہیں. کرینہ کپور کی اس بات پر سیف کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ہوگا اور وہ یہ بات سن کرغصے میں‌ضرور آئے ہوں گے.

ممبئی میں اڑتا پنجاب کی تشہیر کے تحت منعقد ہونے والی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کرینہ سے سوال کیا گیا کہ وہ سیف علی کے ساتھ کب تک بڑے پردے پرنظرآئیں گی..؟ توانہوں نے جواب دیا کہ ہم دونوں کو بڑے پردے پردیکھنا ابھی نا ممکن ہے کیونکہ بالی ووڈ کا کوئی بھی فلم ساز ہمیں ایک ساتھ فلم کا حصہ بنانے کو تیارنہیں ہے. اگر کسی اچھی کہانی کے ساتھ فلم بنانے کی پیشکش کی گئی تو ہم ایک ساتھ حصہ لے سکتے ہیں مگر ابھی تک ایسا ممکن نہیں ہوا اوریہ بھی ہو سکتا ہے کہ اس کام میں ہمیں 20 برس بیت جائیں.

یاد رہے اس سے پہلے کرینہ اورسیف دونوں ایک ساتھ دو فلموں، تشن اور قربان میں حصہ لے چکے ہیں مگر ان دونوں فلموں کو زیادہ شہرت حاصل نہیں ہوئی.

کرینہ کپورنےسیف علی کے خلاف ایسا بیان دیا کہ انہیں شرمندگی اٹھانا پڑگئی” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں