5

پاکستان دوست ملک ایک بار پھر تباہی کا شکار، درجنوں افراد ہلاک

پاکستان دوست ملک ایک بار پھر تباہی کا شکار، درجنوں افراد ہلاک

چینی میڈیا کے مطابق چین کے مشرقی صوبے جیانگسو میں تیز طوفان اور موسلا دھار بارش سے کم سے کم 78 افراد جاں بحق ہو گئے اور500 سے زائد زخمی ہیں جن میں سے 200 کی حالت تشویشناک ہے. چین میں گزشتہ روز تیز بارشوں کے ساتھ طوفان آیا جس سے درجنوں مکان بھی تباہ ہو گئے.

طوفا ن کے بارے میں ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں ایک زخمی بچے کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، درخت اکھڑ گئے،گاڑیاں اُلٹی ہو گئیں، سٹریٹ لایٹس کھمبے گر گئے جس کے باعث بجلی کی فراہمی میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا.

جیانگسو کے ایک رہائشی نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ جب تیز آندھی آئی تو ایسا لگا کہ دنیا تباہ ہو گئی ہے، طوفان میں کھڑکی بند کرنے کیلئے اوپر بھاگا جیسے ہی اوپر والی منزل پر پہنچا تو دیکھا کہ کھڑکی کے ساتھ دیوار بھی نیچے جا گری.

چین کے صدر شی جنگ پنگ نے طوفان سے متاثرہ افراد کی ہرممکن امداد کا حکم دیا ہے. زرائع کے مطابق گزشتہ روز آنے والے طوفان سے معاشی طورپراندازً 41 کروڑ ڈالر کا نقصان ہوا. چینی میڈیا کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے کے شروع میں جنوبی چین میں بھی طوفان آیا تھا جس کے باعث 22 افراد جاں بحق ہوئے تھے.

اپنا تبصرہ بھیجیں