3

وزیراعظم نوازشریف نے امجد صابری کے اہل خانہ کیلئے مالی امداد کا اعلان کر دیا

وزیراعظم نوازشریف نے امجد صابری کے اہل خانہ کیلئے مالی امداد کا اعلان کر دیا

وزیراعظم نواز شریف نے امجد صابری کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور معروف قوال امجد صابری کی مغفرت اور بلند درجات کیلئے دعا کی.

نواز شریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے ہاتھ امجد صابری کا قتل ہمارے ملک کو نقصان ہے ان دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں. امجد صابری ایک سچےعاشق رسول ہیں.

وزیراعظم نواز شریف نے شہید امجد صابری کے اہل خانہ کیلئے 1 کروڑمالی امداد کا اعلان کیا ہے اوریہ بھی اعلان کیا کہ امجد صابری کے بچوں کے تمام تعلیمی اخراجات وفاقی حکومت کے ذمہ ہونگے.

واضح رہے کہ معروف اقوال امجد صابری دوروزقبل دہشت گردوں کے ہاتھوں قتل ہوئے تھے انکی تدفین گزشتہ روز ازنماز ظہرلیاقت آباد کراچی میں کی گئی تھی.

اپنا تبصرہ بھیجیں