2

نہ کوئی پرہیزنہ کوئی ورزش، صرف ایک عادت اپنانے سے دل کی بیماریوں سے بچیں

نہ کوئی پرہیزنہ کوئی ورزش، صرف ایک عادت اپنانے سے دل کی بیماریوں سے بچیں

دل کے مرض سے بچنے کیلئے اسلام کے احکام پرعمل کریں جیسا کہ ہمارا مذہب اسلام ہمیں خوش رہنے اور دوسروں کے ساتھ اچھا سلوک کرنے اورخوش اخلاق سے پیش آنے کا سبق دیتا ہے، اس بات کو بڑے بڑے سائنسدانوں نے بھی مان لیا ہے کہ خوش رہنے اور دوسروں سےحسن سلوک سے پیش آنے سے نہ صرف اللہ خوش ہوتا ہے بلکہ دل کی بیماریوں سے بھی بچا جا سکتا ہے.

تحقیق سے یہ بات واضح کی گئی ہے کہ جو افرد چڑچڑا پن رکھتے ہیں کسی سے ٹھیک سے بات نہیں کرتے نہ ہی خوش رہتے ہیں ایسے مریض زیادہ تردل کے مریض‌ ہوتے ہیں اس کے مقابلے میں جو لوگ خوش مزاجی سے پیش آتے، خوش رہتے ہیں انہیں دل کی بیماریوں کا خدشہ بہت کم ہوتا ہے.

ماہرین نے 186 افراد کا مطالعہ کیا جن کو 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا. ایک گروپ کو اچھا اور خوش رہنے کی تلقین کی جبکہ دوسرے کو اپنے موڈ میں رہنے کا کہا گیا. تحقیق کارپروفیسر پال ملزنے کہا کہ یہ بات ثابت کردی گئی ہے کہ سڑیل پن کا شکار لوگ تھکے اور نڈھال ہوتے ہیں جبکہ خوش مزاج لوگوں کی طبیعت بھی خوشگوار رہتی ہے اوروہ دل کی خطرناک بیماریوں سے بھی بچے رہتے ہیں.

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں