10

افغانی کرکٹر نے پاکستان کے خلاف ایسا کیا بولا کہ شائقین نے اسے گرائونڈ میں ہی پکڑ‌لیا!!

افغانی کرکٹر نے پاکستان کے خلاف ایسا کیا بولا کہ شائقین نے اسے گرائونڈ میں ہی پکڑ‌لیا!!

افغان قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شفیق اللہ یونیورسٹی آف پشاور میں ہونے والے رمضان ٹورنامنٹ میچ میں کھیلنے آئے تھے. شفیق اللہ نے پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے دارلحکومت پشاور میں ہونے والے میچ کے دوران ایسی ناگوار بات کہہ ڈالی جسے سن کر تمام شائقین نےغصے میں اسے گرائونڈ‌میں ہی پکڑ لیا اور تشدد کا نشانہ بنایا.

ذرائع کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ شفیق اللہ نے میچ کے دوران افغانستان کا جھنڈا لہراتے ہوئے پاکستان کے خلاف بہت ہی نا گوار زبان کا استعمال کیا تھا جس سے وہاں بیٹھے تمام شائقین نے اسے پکڑ لیا اور خوب پٹا ئی کی. پاکستان کے ایک افغان طالب علم خالد امیری نے سوشل ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ اس واقعے کو پاکستان میں بڑھنے والی عدم برداشت کا نام دیا جا سکتا ہے اور انہوں نے مزید بتایا کہ شفیق اللہ افغانستان بورڈ کی اجازت کے بغیر پاکستان میں میچ کھیلنے آئے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں