9

شوگر کے مریض خبردار ہو جائیں، ماہرین نے خطرناک بیماری لاحق ہونے کا اعلان کر دیا

شوگر کے مریض خبردار ہو جائیں، ماہرین نے خطرناک بیماری لاحق ہونے کا اعلان کر دیا

طبی ماہرین کے مطابق شوگر کے مریضوں کودل کا دورہ پڑنے کے خطرے میں 50 فیصد تک اضافہ ہو جاتا ہے جوبغیر شوگرکے مریضوں کے مقابلے میں جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے. پونیورسٹی آف لیڈر کے ماہرین نے 10 سال کے دوران دل کے دورے میں مبتلا ہونے والے 7 لاکھ افراد کا مطالعہ کیا جن میں سے 1 لاکھ سے زائد افراد شوگر کے مریض تھے، سروے میں جنس، عمر اور دوسرے تمام عوامل کا جائزہ بھی لیا گیا لیکن شوگراورشوگرکے بغیرمریضوں کا فرق ظاہرتھا. ماہرین کا کہنا ہے کہ ذیا بیطس کے حامل مریضوں کو اگر ٹی ایل ویشن مائی کورڈیئل انفرکشن ہارٹ اٹیک ہوا تو بغیرذیا بیطس کے مریضوں کے مقابلے میں ان کی موت کا خدشہ 56 فیصد زیادہ ہوتا ہے.

ماہرین کے مطابق ذیابیطس سے نہ صرف دل کا مرض ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے بلکہ ہارٹ اٹیک کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے. دوسری جانب ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اگرشوگر کے مریضوں کو اچھی طرح سے کنٹرول کیا جائے تو ایسی اموات سے بچناآسان ہوسکتا ہے. ڈاکٹرز کا مزید کہنا ہے کہ اچھی غذا، روزانہ ورزش اور ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق دوا لے کر دل کی بیماری سے بچا جا سکتا ہے.

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں