4

امجد صابری کے قاتل کا خاکہ تیار کرلیا گیا، ہرفرد قاتل کو پکڑوانے میں کوشاں رہے

امجد صابری کے قاتل کا خاکہ تیار کرلیا گیا، ہرفرد قاتل کو پکڑوانے میں کوشاں رہے

کراچی میں فائرنگ سے قتل ہونے والے معروف قوال امجد صابری کے قاتل کا خاکہ جاری کر دیا گیا. عینی شاہدین کے کہنے کے مطابق 2 موٹر سائیکل سواروں کا خاکہ جاری کر دیا گیا.

عینی شاہدین کا کہناہے کہ موٹر سائیکل پر سوار قاتلوں میں سے ایک نے ہیلمنٹ پہن رکھا تھا جس کے باعث اس کا خاکہ تیار نہیں کیا جا سکا جبکہ دوسرے ملزمان کا خاکہ عینی شاہدین کے کہنے کے مطابق تیار کر لیا گیا ہے جو کہ ملزم سے کافی حد تک ملتا جلتا ہے.

واضح رہے کہ گزشتہ روز لیاقت آباد میں معروف قوال امجد صابری کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا تھا.

اپنا تبصرہ بھیجیں