شین وارن نے بھارتی کرکٹر کا راز فاش کر دیا

شین وارن نے بھارتی کرکٹر کا راز فاش کر دیا

آسٹریلیا کے سابق لیگ اسپنرشین وارن نے دعویٰ کیا کہ مناف پٹیل نے انڈین سپر لیگ میں شمولیت اختیا رکرنے کیلئے اپنی عمرکم ظاہر کی تھی.

انڈین اور سری لنکا کے دوران پہلا ونڈے میچ کھیلا گیا جس کے دوران شین وارن نے کمنٹری کرتے ہوئے کہا کہ میری مناف پٹیل سے بات چیت ہوئی تھی جس میں میں نے ان کی عمرپو چھی تو انہوں نے مجھ سے پو چھا کہ میں اپنی اصل عمر بتائوں یا جوعمرمیں نے آئی پی ایل میں ظاہر کی وہ بتائوں ؟ تب انہوں نے اپنی اصل عمر بتائی اور کہا کہ آئی پی ایل میں میری عمر 29 سال درج کی گئی ہے جبکہ میری اصل عمر 35 برس ہے.

loading...

اپنا تبصرہ بھیجیں