1

عوام کیلئے خوشخبری، سونے کی قیمتوں میں حیران کن حد تک کمی

عوام کیلئے خوشخبری، سونے کی قیمتوں میں حیران کن حد تک کمی

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کافی حد تک کمی کا اعلان کر دیا گیا. برطانیہ میں یورپی یونین سے علیحدگی اختیار کرنے کی وجہ سے 23 جون کوہونے والے ریفرنڈم پر پوری دنیا کی توجہ تھی. اوراس بات کا خدشہ دکھائی دے رہا تھا کہ اگر برطانیہ نے یورپی یونین سے علیحدگی اختیارکرلی تو اس کے عالمی معیشت پر بہت گہرے اثرات مرتب ہوں گے.

زرائع کے مطابق عالمی منڈی میں اسپاٹ سونے کی قیمت 0-2 فیصد کی کمی کے باعث 1،266 ڈالر فی اونس کر دی گئی ہے اور امریکی سونے کی قیمت0-3 فیصد کمی کے بعد 1 ہزار 30-268 ڈالر فی اونس کمی کا اعلان کر دیا گیا ہے.

اقتصادی تجزیہ کارمیتھوٹرنر کے مطابق برطانیہ کے یورپی یونین میں رہنے کا مطلب یہ لیا جا سکتا ہے کہ امریکہ کا فیڈرل ریزرو سود کی شرح میں اضافہ کردے گا جس سے سونے کی قیمتوں میں برے اثرات پڑیں گے.

سونے کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان کے مختلف شہروں کراچی، ملتان، فیصل آباد، پشاور، لاہور، اسلام آباد، سکھر، کوئٹہ اور حیدرآباد کی صرافہ مارکیٹوں میں 48 ہزار فی تولہ اور10 گرام سونے کی قیمت 41 ہزار 828 روپے کر دی گئی ہے. چاندی کی قیمت میں کوئی کمی پیشی نہیں کی گئی.

اپنا تبصرہ بھیجیں