8

مچھروں کا پسندیدہ گروپ کونسا ہے..؟ ماہرین حیا تیا ت نے تحقیق سے ثابت کر دیا

مچھروں کا پسندیدہ گروپ کونسا ہے..؟ ماہرین حیا تیا ت نے تحقیق سے ثابت کر دیا

ماہرین حیاتیات کے مطابق مچھروں کوسب سے زیادہ O بلڈ گروپ پسند ہے. O بلڈ گروپ کے افراد کو مچھر زیادہ کاٹتا ہے اسکے بعد B گروپ ان کا پسندیدہ گروپ ہے اور تیسرے نمبر پرA گروپ کے افراد کا شکار کرتا ہے.

تحقیق سے پتا چلا ہے کہ مچھروں کی پسندیدگی کی وجہ یہ ہے کہ مختلف بلڈ گروپ کے لوگوں میں مختلف قسم کی پروٹین پا ئی جاتی ہیں جس سے مچھر متاثرہو کر اپنا نشانہ بناتے ہیں.

ماہرین حیاتیات کا کہنا ہے کہ ہمارے جسم کی جلد سے مختلف قسم کے مادے خارج ہوتے ہیں جو مچھروں کو ہمارے بلڈ گروپ کے بارے میں‌خبردارکرتے ہیں اور اس کے باعث مچھر اپنی پسند کے گروپ کے افراد کو دوسرے افراد کے مقابلے میں زیادہ کاٹتے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں