5

سلمان بٹ اورمحمد آصف کی پاکستانی ٹیم میں شمولیت، شہریارخان نے سب سچ بتا دیا

سلمان بٹ اورمحمد آصف کی پاکستانی ٹیم میں شمولیت، شہریارخان نے سب سچ بتا دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریارخان نے اپنے بیان میں کہا کہ اسپاٹ فکسنگ میں جن دو کرکٹرز سلمان بٹ اورمحمد آصف کو سزادی گئی تھی ان ک بارے میں انگلش کرکٹ بورڈ کو کافی تحفظات تھیں.

شہریار خان نے برطانوی نشریاتی ادارے کوانٹرویودیتے ہوئے بتایا تھا کہ انگلش کرکٹ بورڈ نے دورہ انگلینڈ‌ کیلئے پاکستان ٹیم کی سلیکشن اور محمد عمر کے ویزے کے موقع پر سلمان بٹ اور محمد آصف کے بارے میں تحفظات کا اظہارکیا تھا تاہم یہ دونوں کرکٹرز دورہ انگلینڈ کیلئے ٹیم میں اپنے لئے جگہ نہ بنا سکے.

شہریارخان کا مزید کہنا ہے کہ سلمان بٹ اور محمد آصف کو بحالی کے پروگرام میں شامل کیا گیا تھا جس کے بعد دونوں نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلی. جب شہریارخان سے پوچھا گیا سلمان بٹ اور محمد آصف پر انگلش بورڈ کے تحفظات کا مطلب یہ کہہ سکتے ہیں کہ وہ کبھی انگلینڈ‌ کا دورہ نہیں کریں گے..؟ انہوں نے جواب دیا کہ جب ان دونوں کرکٹرز کے انتخاب کا وقت آئے گا تب دیکھیں گے.

یاد رہے کہ سلمان بٹ، محمد آصف اور محمد عامر 2010 کے انگلینڈ کے دورے میں اسپاٹ فکسنگ میں شامل تھے جس کی وجہ سے ان کو سزا ملی اور انہوں نے اپنی سزا کاٹ لی ہے. اب سلمان بٹ بین الاقوامی سطح پر کرکٹ کھیلنے کیلئے تیار ہیں جبکہ محمد آصف ان دنوں میں ناروے میں کلب کرکٹ کھیل رہے ہیں اور محمد عامرقومی ٹیم کے ساتھ لندن میں قیام کیے ہوئے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں