5

نواز شریف نےنریندرمودی اوراوباما سے کس قسم کی درخواست کی ؟ اہم ترین بیان

نواز شریف نےنریندرمودی اوراوباما سے کس قسم کی درخواست کی ؟ اہم ترین بیان

پرائیویٹ ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے مخبر بابا نے کہا کہ” گزشتہ روز ہم نے بتایا تھا کہ ایک معروف شخصیت نے میاں نواز شریف کے ہاتھ میں 138 لوگوں کی لسٹ تھما دی اور میاں نواز شریف سے یہ کہا تھا کہ لندن روانگی سے قبل اس کا فیصلہ کریں ورنہ ہم خود کر لیں گے مگر میاں صاحب نے اس بات پر کوئی خاص دھیان نہیں دیا اور نظر انداز کر گئے. اس کے بعد میاں نواز شریف نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے کہا کہ آپ کیلئے ہم نے اتنے طعنے برداشت کیے ہیں آپ ہمارے کام کب آئیں گے..؟ مخبر بابا نے مزید کہا کہ نواز شریف نے نریندر مودی سے التجا کی تھی کہ اوباما سے کہیں کہ وہ بھی اپنا کردار ادا کریں اور ہمیں بچا لیں.

نریندرمودی نے جب اوباما سے کہا تو اُس نے جواب دیا کہ ہماری دوستی صرف امریکہ سے ہےاور ہم امریکہ کوفائدہ پہنچانے کے لئے ہی کام کرتے ہیں. اس کے علاوہ ہم نے جو معاملات پاکستان سے طے کرنے ہیں وہ آنے والے وزیراعظم سے کر لیں گے اگر نواز شریف جاتے ہیں تو چلے جائیں.

سینیئر تجزیہ نگار نے پروگرام سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 86 ارکان اسمبلی نے علم بغاوت بلند کر دیا ہے اس کے علاوہ 46 حکومتی ارکان اسمبلی سے آئوٹ کر گئے کیونکہ انہیں کرپشن کے معاملات اچھی طرح سے نظر آرہے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں