21

ہریتک روشن کی سابقہ اہلیہ سوزین کے خلاف سخت مقدمہ درج، وجہ بھی سامنے آ گئی

ہریتک روشن کی سابقہ اہلیہ سوزین کے خلاف سخت مقدمہ درج، وجہ بھی سامنے آ گئی

بھارتی اداکارہریتک روشن کی سابقہ اہلیہ سوزین خان پر1 کروڑ 87 لاکھ کے فراڈ کا مقدمہ درج کر دیا گیا.

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہریتک روشن کی سابقہ اہلیہ پر انکے مینجنگ پارٹنرمدہت گپتا کی طرف سے گواہی میں‌ سوزین کے خلاف 1 کروڑ 87 لاکھ کا الزام لگا یا گیا ہے اس کے ساتھ ساتھ ان پر جھوٹے آرکی ٹیکچر ہونے کا بھی الزام لگایا گیا ہے.

ہریتک روشن کی سابقہ اہلیہ سوزین کے مینجنگ پارٹنر مدہت گپتا کے مطابق 2013 میں سوزین کو کمپنی کی طرف سے ان کے پیدا کیے گئے فن پاروں کے تحت 1 کروڑ87 لاکھ روپے دیے گئے تھے مگرسوزین نے طے کر دہ وقت پر چیزیں مہیا نہیں کیں اور چیزیں وصول ہونے پر وہ غیر معیاری بھی تھیں.

مدہت گپتا نے سوزین کےآرکی ٹیکچر کو مشکوک کہا ہے اور مزید بتایا کہ بھارت میں جب کمپنی نے آرکیٹیکچرکی نمائندہ تنظیم کونسل آف آرکی ٹیکچر سے تصدیق کرائی تو ان کی اسناد تصدیق شدہ نہیں تھیں اور نہ ہی ان کا نام رجسٹرڈ تھا.

کمپنی کے زرائع کا کہنا ہے کہ سوزین کے خلاف سخت مقدمہ درج کرنے کیلئے پولیس سے رجوع کیا مگر کوئی مثبت جواب نہیں ملا لہٰذا عدالت سے رابطہ کرنے کی بعد ان کے خلاف دھوکے کا مقدمہ درج کر دیا گیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں