3

اہم ترین سری لنکن بائولرکی انٹر نیشنل سطح پر بولنگ پر پابندی

اہم ترین سری لنکن بائولرکی انٹر نیشنل سطح پر بولنگ پر پابندی

انٹر نیشنل کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے فاسٹ بائولر شمیندا ایرنگا پر پابندی لگا دی ہے. آئی سی سی نے شمیندا ایرنگا کے بولنگ ایکشن کو غیر قانونی قراردے دیا جس کے تحت بین الاقوامی سطح پران پر پابندی لگا دی گئی ہے. پچھلے ماہ 31 مئی کوچیسٹرلی میں انگلینڈ‌ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں ایرنگا کے بولنگ ایکشن کو شک کی بناء رپورٹ بنا کرآئی سی سی کو جمع کروا دی گئی تھی. مکمل تفتیش کے بعد آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے تحت شمیندا ایرنگا کی ہرکو گیند 15 ڈگری کی سطح کو تجاوز کرتے دیکھا گیا ہے. لہٰذا آئی سی سی نے ایرنگا کو سری لنکا بورڈ کی اجازت کی وجہ سے صرف ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دی ہے. اپنا بولنگ ایکشن درست کرنے کے بعد وہ دوبارہ انٹر نیشنل کرکٹ کھیلنے کی درخواست دے سکتے ہیں.

دوسری جانب ایرنگا کو دل کی تکلیف کی وجہ سے مقامی اسپتال میں منتقل کر دیا گیا تھا. ڈاکٹرز کے مطابق ایرنگا کی طبیعت خطرے سے باہر ہے اور وہ سری لنکا کی ٹیم کے ساتھ واپس انگلینڈ آئیں گے.

واضح رہے ایرنگا کو انگلیڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے کے دوران تکلیف ہوئی تھی جس کے باعث انہیں علاج کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا.

اپنا تبصرہ بھیجیں