1

رمضان کریم میں گردوں کی بیماری کے مریض زیادہ احتیاط کریں ؟

رمضان کریم میں گردوں کی بیماری کے مریض زیادہ احتیاط کریں ؟

رمضان المبارک میں گردے کے مریضوں‌ کو چاہیئے کہ زیا دہ احتیاط کریں کیونکہ گردوں کی بیماری پانی کی کمی کے باعث ہوتی ہے لہٰذا ایسے مریضوں کو چا ہیئے کہ احتیا طی تدابیر سے اپنی زندگی کی حفاظت کریں.

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ جسم میں پانی کی کم مقدار میں فراہمی گردوں کو شدید نقصان پہنچاتی ہے جس سے گردے اچانک کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں اور بعض اوقات موت کا سبب بنتے ہیں اس بیماری کو ایکوٹ رنیل فیولر بھی کہا جاتا ہے.

روزے میں سارا دن پانی نہ ملنے پرگردے کے مریض ڈی ہا ئیڈریشن کا شکار ہو سکتے ہیں. طبی رپورٹس کے مطابق ذیا بیطس اور ہا ئی بلڈ پریشر گردوں کی بیماری کا موجب بنتے ہیں لہٰذا رمضان میں گردے کے مریضوں کو زیادہ احتیاط کی ضرورت ہو تی ہے.

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں