0

دہی کھانے سے کس خطر ناک بیماری سے بچا جا سکتا ہے ؟ جان کرآپ بھی فائدہ اُٹھائیں

دہی کھانے سے کس خطر ناک بیماری سے بچا جا سکتا ہے ؟ جان کرآپ بھی فائدہ اُٹھائیں

ڈاکٹروں کے مطابق ہائی بلڈ‌پریشر کے مریضوں‌ کے لئےدہی کا استعمال نہایت ہی مفید ہے کیونکہ یہ بلڈ پریشرکو نارمل رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور اس کے باقاعدہ استعمال سے بلڈ پریشر بڑھنے کے خدشات بہت کم ہوتے ہیں. تحقیقات سے لاکھوں افراد کا مطالعہ کرنے سے اندازہ کیا گیا ہے کہ دہی کو معمول کے مطابق استعمال کرنے سے خون کے بلند فشار کو%20 تک کم کرنے میں کافی مدد گار پایا جا سکتا ہے اورمردوں کے مقابلے میں عورتوں کے لئے زیادہ مفید ہے.

بوسٹن یونیورسٹی اسکول آف میڈیسن نےتحقیق کرنے سے اس بات کا جائزہ لیا ہے کہ جو مرداور خواتین پھلوں اور سبزیوں کا زیادہ استعمال کرتے ہیں اور معمول کے مطابق دہی استعمال کرتے ہیں تو ان میں %31 بلڈ پریشر کی کمی نظر آتی محسوس ہوئی ہے. اس یونیورسٹی کے سائنسدان جسٹن بیوانڈا کا کہنا ہے کہ دہی کوئی جادوئی چیز نہیں ہے مگر اس کے استعمال سے بلڈ پریشر کو کا فی حد تک کم کیا جا سکتا ہے.2 لاکھ 40 ہزار لوگوں پر اس کا مطا لعہ کیا گیا جس سے معلوم ہوا کہ عورتوں میں بلڈ پریشر کی بیماری زیادہ ہے. کیونکہ مطالعے میں 25 سے 55 سال کی خواتین بلڈ پریشر کا شکار تھیں جبکہ 40 سے 70 سال کے مردوں میں یہ بیماری لا حق ہو ئی.

واضح رہے کہ دہی میں ایک ایسا بیکٹریا موجود ہو تا ہے جو جسم میں بے شمار فوائد مرتب کرنے کے ساتھ ساتھ بلڈ پریشراورکولیسٹرول کو بڑھنے سے بھی روکتا ہے نیز دل کی بیماریوں سے بھی محفوظ رکھتا ہے.

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں