8

” دورہ انگلینڈ میں شا ئقین کو نیا عامر نظر آئے گا ” محمد عامرکا خوشی بھرا بیان

” دورہ انگلینڈ میں شا ئقین کو نیا عامر نظر آئے گا ” محمد عامرکا خوشی بھرا بیان

پاکستانی فاسٹ بائولر محمد عامر کا کہنا ہے کہ اسپاٹ فکسنگ کیس کے بعد ٹیسٹ کرکٹ میں شامل ہونے کے وجہ سے بہت خوش ہوں کیونکہ میں نے سوچا بھی نہیں تھا کہ میں اسپارٹ فکسنگ کے بعد دوبارہ ٹیم میں شامل ہو پائوں گا.

محمد عامر کا مزید کہنا ہے کہ میں خوش قسمت ہوں جو میری ٹیم میں واپسی ہو رہی ہے. میں لارڈ کے اسی میدان میں اپنے ٹیسٹ کیریئر کا سلسلہ جوڑوں گا جہاں سے ٹوٹا تھا. اس کے ساتھ ما ضی میں ہونے والے تمام تلخ لمحوں‌ کو بھلا کر اپنی اچھی کارکردگی پر دھیان دوں گا. ان کا کہنا ہے کہ میں اس بار انگلینڈ سے نئی یادیں وابستہ کرنا چا ہتا ہوں. اور میرا مقصد اچھا بولر بننا اور پاکستانی ٹیم کو کامیابی کی راہ پرلانا ہے. لہٰذا اس بار میدان میں شائقین کو نیا عامر نظر آئے گا.

یاد رہے پاکستانی ٹیم 2 ماہ کے بعد انگلینڈ میں میچ کھیلنے کیلئے روانہ ہو ئی ہے جہاں وہ انگلینڈ کے خلاف 4 ٹیسٹ، 5 ونڈے اور 1 ٹی ٹوینٹی سیریز کھیلے گی. پہلا ٹیسٹ 14 جولائی کو لارڈزکے مقام پرکھیلا جائے گا.

” دورہ انگلینڈ میں شا ئقین کو نیا عامر نظر آئے گا ” محمد عامرکا خوشی بھرا بیان” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں