5

لاہور کے بعد گوجرانوالہ میں بھی پسند کی شادی کرنے پر ماں کا دردناک برتائو

لاہور کے بعد گوجرانوالہ میں بھی پسند کی شادی کرنے پر ماں کا دردناک برتائو

پہلے لاہورمیں زینت اور اب گو جرانوالہ میں مقدس کو پسند کی شادی کرنے پر درد ناک عذاب کا نشانہ بنایا گیا. جنم دینے والی ما ئوں نے ہی بیٹیوں کی زندگی چھین لی.

ہمارے معاشرے میں اب بھی لڑکوں کو زیادہ اہمیت دی جاتی ہے اور لڑکوں کی غلطی کو نظر انداز کیا جاتا ہے جبکہ لڑکیوں کو غلطی کرنے پر سزا کے طور پر موت کے گھاٹ اُتاردیا جاتا ہے. اسی طرح ا یک اور لڑکی اپنی ماں کے ہاتھ زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھی. ظلم کا نشانہ بننے والی لڑکیوں کوآخر انصاف کس سے ملے گا..؟

تفصیلات کے مطابق مقدس نے اپنے محلے کے لڑکے سے 3 سال قبل پسند کی شادی کی تھی. گھر والے اس شادی سے سخت ناراض تھے. ماں صلح کر کے جمعرات کو اسے گھر لائی اور گھر آ کر بڑی بے دردی سے مقدس کا گلہ کاٹ دیا. اور قتل کرنے کے بعد ماں اور اس کے گھر والے فرار ہو گئے. پولیس ابھی تک ملزمان تک نہ پہنچ سکی.

واضح رہے کہ اس واقعہ سے قبل 8 جون کو لاہور میں زینت کو پسند کی شادی کرنے پر ماں نے تیل چھڑک کر آگ لگا دی تھی.

اپنا تبصرہ بھیجیں