3

جنوبی افریقہ کے سپنر عمران طاہر نے کرکٹ کی دنیا میں نیا ریکارڈ قا ئم کر لیا

جنوبی افریقہ کے سپنر عمران طاہر نے کرکٹ کی دنیا میں نیا ریکارڈ قا ئم کر لیا

روزے کی حالت میں جنوبی افریقہ لیگ سپنرعمران طاہر نے اپنی تباہ کن بولنگ سے کرکٹ کی دنیا میں ایک نیا ریکارڈ قائم کرلیا. عمران طاہر نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سہ ملکی سیریز کے چھٹے میچ میں45 رنز دے کر7 بلے بازوں کو پو ویلین کی راہ دکھا دی. عمران طاہر نے مارلن سیمیوئلزکی وکٹ‌ لےکر صرف 58 ونڈے میچز میں اپنی 100 ونڈے وکٹوں کا ریکارڈ پورا کیا جو کہ کم سے کم میچز میں وکٹوں‌ کی سینچری مکمل کرنے کا جنوبی افریقہ کا پہلا نیا ریکارڈ ہے. عمران طاہر سے پہلے فاسٹ بائولر کگیسوربادا نے یہ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا. انہوں نے ڈھاکہ کے مقام پر بنگلہ دیش کے خلاف 16 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کی تھیں.

ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو پہلے بیٹنگ کرنےکی دعوت دی تھی. جنوبی افریقہ نے اس دعوت کا پورا فا ئدہ اٹھایا اور343 رنز تک ٹارگٹ پہنچا دیا جب کہ ویسٹ انڈیز 204 رنز پرہی ساری ٹیم ڈھیر ہو گئی.

اپنا تبصرہ بھیجیں